نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر ، مقامی عدالت نے نوٹس جاری کر دیا

عامر وڑائچ ایڈوکیٹ کی درخواست میں* مؤقف اختیار کیا گیا کہ نہال ہاشمی کے خلاف مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں

منگل 6 جون 2017 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) مقامی عدالت نے لیگی سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست میں ایس ایچ او بہادرآباد سے 9 جون تک جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے لئے عامر وڑائچ ایڈوکیٹ کی درخواست میں* مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کی تقریر ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کے مترادف ہے درخواست گزار کے مطابق نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ کے ججز اور جی آئی ٹی افسران کو دھمکیاں دی تھی ان کی تقریر مفاد عامہ کے بھی خلاف ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :