Live Updates

نہال ہاشمی تحریک انصاف میں شامل ہونے والے تھے: شاہد مسعود کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 7 جون 2017 20:28

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جون2017ء) شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی تحریک انصاف میں شامل ہونے والے تھے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی تحریک انصاف میں شامل ہونے والے تھے۔

(جاری ہے)

2013 کے انتخابات سے قبل جب جاوید ہاشمی تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تب نہال ہاشمی اور خواجہ سعد رفیق بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے والے تھے۔ نہال ہاشمی کو تحریک انصاف کی جانب سے سیکرٹری جنرل کا عہدہ دینے کی پیش کش بھی کی گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں نہال ہاشمی اور سعد رفیق کو مسلم لیگ ن کے قیادت نے پارٹی نہ چھوڑنے پر رضامند کر لیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات