پانامہ کیس میں نواز شریف کو پھنسنا ہی تھا، وزیراعظم پریشان ہیں، مولا بخش چانڈیو

نہال ہاشمی کے پیچھے کوئی اور ہے، نہال ہاشمی تو بنگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہے، افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب

بدھ 7 جون 2017 22:00

پانامہ کیس میں نواز شریف کو پھنسنا ہی تھا، وزیراعظم پریشان ہیں، مولا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کو پھنسنا ہی تھا، وزیراعظم پریشان ہیں، نہال ہاشمی کے پہچھے کوئی اور ہے، نہال ہاشمی تو بنگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہے، بدھ کے روز کراچی میں افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی بنگالی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہے، پانامہ کیس میں نواز شریف کو پھنسنا ہی تھا، پانامہ نے وزیراعظم کو پریشان کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے، بے نظیر بھٹو کو گھنٹوں عدالت کے باہر انتظار کرایا جاتا تھا تب میاں صاحب کو احساس نہیں تھا، اب ان کو احساس ہو رہا ہے جب خود انتظار کرتے ہیں، میاں صاحب رونا دھونا کم کریں، انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی اکیلا کیوں رانا ثناء اللہ نے بھی دھمکیاں دی ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

( وقار)