کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جارحیت عروج پر پہنچ چکی ہے،میر واعظ

اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔۔۔ میر واعظ فورم

جمعہ 9 جون 2017 14:18

کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جارحیت عروج پر پہنچ چکی ہے،میر واعظ
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جارحیت عروج پر پہنچ چکی ہے اورکشمیریوں کی پر امن آواز کو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی حربوں سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فورم کی ایگزیکٹیو ، جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کا ایک مشتر کہ اجلاس سرینگر میں فورم کے صدر دفتر پر چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں حریت ایگزیکٹو اراکین پروفیسر عبد الغنی بٹ ،بلال غنی لون، محمد مصدق عادل ، مولانا مسرور عباس انصاری، مختار احمد وازہ کے علاوہ جنرل کونسل کی اکائیوں اور ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل کیساتھ غور و خوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ دو ماہ سے کشمیری طلباء کے خلاف جاری جبر و استبداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ قرار دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے جارحانہ رویوں کے ردعمل میں کشمیری عوام میں غم و غصہ مزید وسیع اور گہرا ہوتا جا رہا ہے اور بھارت کے پالیسی ساز اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے سے کشمیری مزاحمتی قیادت اور عوام کو دبانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے مزاحمتی رہنمائوں اور کشمیری تاجروں کو ہراساں کرنے کا جو مذموم عمل شروع کیا گیا ہے، اسکا بنیادی مقصددر اصل حریت پسند قیادت کو مرعوب کرنا اوریہاں کی اقتصادیات کو شدید نقصان پہنچانا ہے تاہم اس قسم کے حربوں سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :