وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی کا مانسہرہ میں قائم بی ای/بی ایس سی کے امتحانی مراکز کا دورہ

جمعہ 9 جون 2017 15:43

وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی کا مانسہرہ میں قائم بی ای/بی ایس سی کے امتحانی ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے یونیورسٹی کے زیرانتظام ضلع مانسہرہ میں قائم بی ای/بی ایس سی کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر نے امتحانات کے دوران کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے عملہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایک مقدس فریضہ کے طور پر ادا کریں تاکہ امتحانی عمل کو شفاف انداز میں مکمل کرتے ہوئے بوٹی مافیا کا قلع قمع کیا جائے اور معیاری تعلیم کے مثبت اثرات ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بہتر ثابت ہوں۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر اظہر حسین شاہ بھی وائس چانسلر کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے وائس چانسلر کو ضلع مانسہرہ میں قائم مختلف امتحانی مراکز اور وہاں تعینات امتحانی عملہ کے بارے میں آگاہ کیا۔