سپریم کورٹ نےحسین نوازکی تصویرلیک معاملےپرجےآئی ٹی سےجواب طلب کرلیا

تصویرلیک ہونےسے متعلق درخواست کی سماعت12جون کوایک بجےہوگی،جےآئی ٹی ممبران حسین نوازکی تصویرلیک ہونےکی وضاحت جمع کروائیں،جےآئی ٹی کی تحقیقات درست سمت میں آ گےبڑھ رہی ہیں۔سپریم کورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 جون 2017 15:39

سپریم کورٹ نےحسین نوازکی تصویرلیک معاملےپرجےآئی ٹی سےجواب طلب کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔09جون2017ء) : سپریم کورٹ نے حسین نوازکی درخواست پرتصویرلیک معاملے پرجے آئی ٹی سے جواب طلب کرلیا،تصویرلیک ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت 12جون کوایک بجے ہوگی۔عدالت نے حکم دیاکہ جے آئی ٹی ممبران حسین نوازکی تصویرلیک ہونے کی وضاحت جمع کروائیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناماعملدرآمدکیس میں 7جون کی سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جے آئی ٹی کی 15روزہ کاروائی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں 22جون کوپیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔جے آئی ٹی کی جانب سے سربمہررپورٹ پیش کی گئی۔جے آئی ٹی کے سربراہ نے رپورٹ میں مسائل کی نشاندہی بھی کی۔عدالت نے کہاکہ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کے دوران پیداہونے والے مسائل کی الگ درخواست دائرکرے۔جبکہ عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹ سیل کرکے رجسٹرارآفس جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔عدالت نے کہاہے کہ پاناماکیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات درست سمت میں آ گے بڑھ رہی ہیں۔امیدہے کہ جے آئی ٹی مقررہ وقت میں اپنی رپورٹ مکمل کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :