ریونیو سے حصہ مانگنے سے دستبردار ہونے سے متعلق ویڈیو پر آسٹریلوی کپتان اپنے ہی بورڈ پر برہم

جمعہ جون 16:06

ریونیو سے حصہ مانگنے سے دستبردار ہونے سے متعلق ویڈیو پر آسٹریلوی کپتان ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء)آسٹریلوی نائب کپتان اور اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے اپنے بورڈسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز رکھنے دے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک ویڈیو ریلیز کی گئی ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ریونیو میں حصہ مانگنے کی ضد چھوڑنے پر راضی کرنا ہے، اس پر وارنر نے یہ سوال اٹھادیا ہے کہ بورڈ کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں مدد دینا چاہتا ہے یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر سی اے واقعی یہ چاہتا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں تو اسے اس موقع پر اس طرح کی ویڈیو جاری نہیں کرنا چاہیے تھی، ہمیں ایک اہم میچ میں انگلینڈ کا سامنا کرنا ہے، اس طرح کی چیزیں میچ یا ٹورنامنٹ کے بعد تک بھی موخر کی جاسکتی تھیں۔