یونیورسٹی آف سرگودھا نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سب کمپسز کے طلبہ کو کمپری ہینسوامتحان کی شرط سے مستثنی کر دیا

جمعہ 9 جون 2017 16:10

یونیورسٹی آف سرگودھا نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سب کمپسز کے ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء)یونیورسٹی آف سرگودھا نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کردہ سب کیمپسز کے طلبہ کو کمپری ہینسوامتحان کی شرط سے مستثنی کر دیا۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کی سنڈیکیٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طالب علموں کی طرف سے کمپری ہینسو امتحان میں آنے والی مشکلات کے بارے میں شکایت پر معاملہ زیر غور آیا۔

(جاری ہے)

جس پر یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے کمپری ہینسو امتحان کی شرط کو ختم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ سال 2016سے کیمپسز میں داخلہ لینے والے طلباء وطالبات اب کمپری ہنیسو امتحان نہیں دیں گے ۔اور وہ اب یونیورسٹی آف سرگودھا کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ ہوں گے اور اپنی ڈگری سمسٹر قوانین (2008)کے تحت مکمل کریں گے۔ تاہم اس سلسلے میں یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے سب کیمپسز کو یہ بھی مطلع کیا کہ وہ مختلف نوعیت کے معاملات جیسے کمپری ہینسو امتحان،پراسپکٹس ،ایڈمیشن نوٹس وغیرہ کے بارے یونیورسٹی کو تحریری طور پر قبل از وقت آگاہ کریں گے اوراس مقصد کے لئے متذکرہ شق کو سمسٹر قوانین کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔