پی جی ایس ایچ ایف کے 239 پلاٹوں کی قرعہ اندازی

اگلے سال سیالکوٹ، ساہیوال اور خانیوال میں 4نئی سکیمیں ڈویلپ کی جائیں گی

جمعہ 9 جون 2017 16:20

پی جی ایس ایچ ایف کے 239 پلاٹوں کی قرعہ اندازی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن (پی جی ایس ایچ ایف)کی ہائوسنگ سکیموں میں دستیاب 239 پلاٹوں کے لیے اوپن قرعہ اندازی کی تقریب لبرٹی کیسل ہال لاہورمیں منعقد ہوئی ۔ حکومت پنجاب کے جن سرکاری ملازمین نے پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے ممبر کے طور پر فیصل آباد ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں پلاٹ حاصل کرنے کی آپشن دے رکھی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد سنیارٹی میں بھی دستیاب 239 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی شرائط پر پورا اُترتے ہیں وہ قرعہ اندازی کی تقریب میںذاتی طور پر موجود تھے۔

اِس قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کی لوکیشن اور پلاٹ نمبرز الاٹ کیے گئے۔ ملتان کی ہائوسنگ سوسائٹی کے 5 مرلہ کے 102 پلاٹ ، 7 مرلہ کے 2 پلاٹ ، 10 مرلہ کے 3 پلاٹ اور 1 کنال رقبے کا 1 پلاٹ قرعہ اندازی میں شامل تھا ۔

(جاری ہے)

بہاولپورکے 5 مرلہ کا 1 پلاٹ اور 7 مرلہ کے 2 پلاٹوں کی قرعہ اندازی ہوئی ۔ ڈیرہ غازی خان ہائوسنگ سوسائٹی کے 5 مرلہ کے 11 پلاٹ ، 7 مرلہ کے 73 پلاٹ ، 10 مرلہ اور 1 کنال کے ایک ایک پلاٹ کی قرعہ اندازی کی گئی جبکہ فیصل آباد کی ایف ڈی اے سٹی سوسائٹی کے 5 مرلہ کے 36 پلاٹوں اور 10 مرلہ کے 6 پلاٹوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو الاٹ کئے گئے ہیں۔

تقریب میںممبر بورڈ آف ڈائریکٹر منظور احمد ،سیکرٹری بورڈ آف ریونیو معظم جمیل ملک ، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب لیاقت بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محمد الیاس خان ، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن ڈاکٹر پرویز احمد خان اورفائونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس ) حافظ محمد الیاس نے شرکت کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی جی ایس ایچ ایف ڈاکٹر پرویز احمد خان نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ہاؤس ایلوکیشن کمیٹی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال سیالکوٹ اور ساہیوال میں ایک ایک جبکہ خانیوال میں دو نئی ہاؤسنگ سکیمیں ڈویلپ کی جائیں گی-

متعلقہ عنوان :