ایران نے قطر کو مدد فراہم کرنے کیلئے اپنے تین پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی

جمعہ 9 جون 2017 18:20

ایران نے قطر کو مدد فراہم کرنے کیلئے اپنے تین پورٹ کے استعمال کی پیشکش ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے باعث ایران نے قطر کو مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے تین پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیخی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی میں قطر کو الگ تھلگ کیے جانے کے بعد ایران نے مدد فراہم کرنے کی غرض سے اپنے 3 پورٹ استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے حوالے سے کہا گیا کہ دوحہ تمام ضروری اشیادرآمد کرنے کے قابل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کامیابی اور ترقی پسندی کے باعث الگ تھلگ کیا گیا، ہمارا پلیٹ فارم امن کے لیے ہے جنگ کے لیے نہیں۔قطر اپنی تمام ضرورت کے اشیادرآمد کرتا ہے لیکن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے اس پر پابندی لگائی ہے ان سے صرف 16 فیصد کھانے کی اشیادرآمد کی جاتی تھیں۔انھوں نے کہا کہ یہ تمام اشیاقابل تبدیل ہیں اور انھیں ایک دن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، قطری اپنا معیار زندگی ہمیشہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :