نسٹ یونیورسٹی دنیا بھر کی ٹاپ 500یونیورسٹیوں میں جگہ بنا لی

جمعہ 9 جون 2017 18:54

نسٹ یونیورسٹی دنیا بھر کی ٹاپ 500یونیورسٹیوں میں جگہ بنا لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) دنیا بھر کی ٹاپ 500یونیورسٹیوں میں 431ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی تفصیلات کے مطابق کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں روان سال پاکستان کی صرف ایک یونیورسٹی نسٹ دنیا کی ٹاپ 500یونیورسٹیوں میں شامل ہوچکی ہے اس سے پہلے نسٹ مسلسل 2سال تک 501نمبر پوزیشن پر تھی مگر روان سال کی حالیہ رینکنگ میں نسٹ کو 431نمبر پوزیشن پر رکھا گیاہے بدقسمتی سے پاکستان کی کوئی اور یونیورسٹی پیلی 500یو نیورسٹیوں میں شامل نہیں اور ان کی رینکنگ پہلے کی نسبت مزید خراب ہوچکی ہے سال 2016-17کی نسب قائداعظم یونیورسٹی 651سی701یو ای ئی لاہور 701 سی801کراچی یونیورسٹی 801سی1000اور نمل 701سی750نمبر پوزیشن پر آگئی ہیں واضح رہے کہ روان برس ایشائی یونیورسٹیوں میں نسٹ 1122نمبر پوزیشن حاصل کی جبکہ اس ایشائی یونیورسٹیوں میں بھارت کی متعدد یونیورسٹیاں پہلی 100یونیورسٹیوں میں شامل ہیں (سید عواد)

متعلقہ عنوان :