Live Updates

اپوزیشن حکومت کی کارکردگی سے پریشان ہے‘ 2018تک بڑے ملکی مسائل حل کر لیئے جائیںگے‘ عمران خان کی سیاست کو عوام مسترد کر چکی ہے‘ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

جمعہ 9 جون 2017 23:39

اپوزیشن حکومت کی کارکردگی سے پریشان ہے‘ 2018تک بڑے ملکی مسائل حل کر لیئے ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کی کارکردگی سے پریشان ہے‘ 2018تک بڑے ملکی مسائل حل کر لیئے جائیںگے‘ عمران خان کی سیاست کو عوام مسترد کر چکی ہے‘ 2018میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی‘ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے بجلی اور گیس کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے بڑی گرانٹ دی‘ عید کے بعد کئی بڑے دھڑے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گائوں موسیٰ میں سابق امیدوار پی پی پندرہ چوہدری ساجد محمود کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شیخ اجمل محمد ، ڈاکٹر اشرف بٹ ، میجر احمد حسن, طلال بٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اٹک میں بننے والے اتحاد 2018کے الیکشن میں بھی ناکامی سے دوچار ہوں گے کیونکہ یہ عوام کے مفاد کیلئے نہیں ذاتی مفاد کیلئے ہے جسے عوام مسترد کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اٹک کے بچہ بچہ گواہ ہے کہ ہم نے ہی اٹک کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی‘ کبھی جھوٹے ترقی کے دعوے نہیں کیئے‘ جھوٹے ترقی کے دعوے کرنے والوں کو اٹک کی عوام مسترد کر چکی ہے اور آنے والے انتخابات میں بھی ان کو عبرت ناک شکست ہوگی۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اپوزیشن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں‘ بہت جلد این اے 57میں بکلی کے تمام بڑے منصوبے مکمل کر لیئے جائے گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :