2018کے الیکشن میں تحریک لبیک یا رسول اللہ بھرپور انداز میں کامیابی حاصل کرے گی ‘اسمبلی میں لبیک یا رسول اللہ ؐ کے نعروں سے گونج اٹھے گی ‘تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کا 2018میں الیکشن میں حصہ لینا بے حد ضروری تھا

تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کوٹلی کے امیر علامہ مولانا منصور احمد کی مدینہ روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 10 جون 2017 16:06

2018کے الیکشن میں تحریک لبیک یا رسول اللہ بھرپور انداز میں کامیابی حاصل ..
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) 2018کے الیکشن میں تحریک لبیک یا رسول اللہ بھرپور انداز میں کامیابی حاصل کرے گی ‘اسمبلی میں لبیک یا رسول اللہ ؐ کے نعروں سے گونج اٹھے گی ‘تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کا 2018میں الیکشن میں حصہ لینا بے حد ضروری تھا پاکستان تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کو انتخابی میدان میں منظوری ملنا پہلی کامیابی ہے اور اس تاریخ ساز کامیابی کو حاصل کر نے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں استاد علماء علامہ مولانا خادم حسین رضوی کی شب روز محنت سے آج پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہو چکاہے کہ جس مقصد کیلئے پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا اسی مقصد اور مشن کی تکمیل کیلئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ عملی میدان میں نکلی ہے انشا اللہ پاکستان کی اسمبلیوں میں اور پاکستان کی گلی کوچوں میں شہر شہر ،گائوں گائوں تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کامیابی کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے کامیابی حاصل کر ئے گی غازی ممتاز حسین قادری نے جو مشن بتایا اس کی تکمیل کیلئے کارکنان اپنا ووٹ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے دیں اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے دیوانوں کو منتخب کر کے اسمبلی میں پہنچایا جائے تا کہ سر کاردوعالم ؐ کا دین تخت پر لایا جا سکے اور انصاف ، اخوت ، بھائی چارے، اور حقیقی معنوں میں پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کوٹلی کے امیر علامہ مولانا منصور احمد نے مدینہ روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کا رجسٹرڈ ہونا اس بات کی غمازی ہے کہ عوام تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کو اسمبلی کے فلور پر پہنچانا چاہتے ہیں پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں سر کار دوعالمؐ کے چاہنے والے شیر میدان میں اتر کر گیدڑوں کو میدان سے بھگا کر دم لیں گے اس تاریخ ساز کامیابی پر پاکستان میں بسنے والے عاشقان رسولؐ مبارک باد کے مستحق اور اس بڑی کامیابی کا سہرا قائد تحریک امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ استاد اعلماء علامہ مولانا خادم حسین رضوی کو جاتا ہے جنہوں نے مشکل اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے سر کار دوعالم حضرت محمد ؐ کے زندگی اور صحابہ اکرام کے اقوال کو عام آدمی تک پہنچایا اب پاکستان قوم کا امتحان ہے کہ وہ پاکستان کے آنے والے انتخابات میں کس جوش وخروش کے ساتھ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کا ساتھ دیں گے لبیک یا رسول اللہ ؐ کوٹلی کے امیر علامہ مولانا منصور احمد نے مذید کہا کہ وہ وقت آ چکا ہے جب سرکار دوعالم کا دین عملی طور پر تخت نشین ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :