نہال ہاشمی کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے تفتیشی افسر کو احکامات جاری کردیئے

ہفتہ 10 جون 2017 22:10

نہال ہاشمی کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ایسٹ کی عدالت نے ن لیگ کے سنیٹر نہال ہاشمی کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست پر تفتیشی افسر کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ایسٹ نے مسلم لیگ ن کے سنیٹر نہال ہاشمی کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست پر تفتیشی افسر کو احکامات جاری کردئیے ہیں ، جس میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اور اگر مقدمہ دہشت گردی کا بنتا ہے تو دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔

درخواست مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے نہال ہاشمی کی جانب سے کی جانے والی تقریر سے خوف و ہراس پھیلا لہذا مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں ، درخواست میں ایس ایچ او بہادر آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :