پشاور ، پولیس کا ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد ، ویڈیو سامنے آگئی

ٹیکسی ڈرائیور کو پہلے گاڑی میں زدو کوب کے بعد بالوں سے کھینچ کر ٹیکسی سے نکالاور تشددکیا

اتوار 11 جون 2017 14:30

پشاور ، پولیس کا ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد ، ویڈیو سامنے آگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) پشاور پولیس کے ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی، پولیس اہلکار نے ڈرائیور کو بالوں سے کھینچ کر گاڑی سے باہر نکالا اور زدوکوب کیا۔وڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرروڈ پر سٹی پیٹرولنگ فورس کے اہلکار ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکسی ڈرائیور کو پہلے گاڑی میں زدو کوب کیا گیا پھربالوں سے کھینچ کر ٹیکسی سے نکالاگیااور تشددکیاگیا۔ ویڈیو میں سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگ بھی قریب کھڑے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک کار سوار سے تلخ کلامی کے بعد پولیس بیچ میں آئی اور ٹیکسی ڈرائیور پر تشددکیا۔ جھگڑے کی وجہ سے ٹریفک روانی میں بھی خلل پڑا۔ واقعہ پشاورکے پوش علاقہ ڈیفنس میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :