قطر خلیجی ممالک کے تحفظات سمجھنے کیلئے تیار ہے،کویت

کویت موجودہ بحران میں اختلاف کی وجوہات سے نمٹنے اور برادرانہ تعلقات میں کشیدگی دور کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں سے دست بردار نہیں ہو گا،کویتی وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح

اتوار 11 جون 2017 18:20

قطر خلیجی ممالک کے تحفظات سمجھنے کیلئے تیار ہے،کویت
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے باور کرایا ہے کہ خلیجی برادران کے درمیان بات چیت کے ذریعے قطر ، سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے درمیان اختلافات کا حل ہونا اٹل ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی "ونا" کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ قطر اپنے خلیجی برادر ممالک کے تحفظات کو سمجھنے اور ان ممالک کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

شیخ صباح الخالد نے اپنے ملک کی جانب سے ان تمام ممالک کے لیے قدر دانی کا اظہار کیا جنہوں نے اس سلسلے میں کویت کی کوششوں کو سپورٹ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کویت موجودہ بحران میں اختلاف کی وجوہات سے نمٹنے اور برادرانہ تعلقات میں کشیدگی دور کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں سے دست بردار نہیں ہو گا۔کویتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان یک جہتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے سعودی عرب ، امارات اور قطر کا دورہ کیا اور اس کشیدگی اور اختلاف کو ختم کرنے کے مختلف راستوں کو اپنے برادران کے ساتھ زیرِ بحث لائے۔

متعلقہ عنوان :