لاہور,پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے 3 سال قبل ملازمین کو دیا جانے والا عید بونس واپس لینا شروع کر دیا

اتوار 11 جون 2017 18:41

لاہور,پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے 3 سال قبل ملازمین کو دیا جانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے 3 سال قبل ملازمین کو دیا جانے والا عید بونس واپس لینا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پہلے ملازمین کو عید بونس دیا اور پھر واپس لینا شروع کر دیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے گروپ 1 سے 5 تک کے ملازمین کو 3 سال سے 50 ہزار روپے بونس دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح رواں سال بھی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو 50 ہزار روپے بونس دیا گیا تھا۔

ائیر لائن انتظامیہ نے ہر ملازم کی تنخواہ سے 1 روپیہ کاٹ لیا اور باقی 49 ہزار 999 روپے اگلی تنخواہ سے کاٹا جائے گا۔ اپنی نوعیت کے انوکھے اقدام سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ جس کے بعد پی آئی اے ملازمین کو یونینز نے جوائنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مزدور دشمن اقدام کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :