اسلام آباد،وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ

اتوار 11 جون 2017 22:00

اسلام آباد،وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ، لڑائی جھگڑا ، شہریوں کو دھمکیاں دینے اور اراضی پر قبضہ کے مختلف واقعات کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تھانہ نون پولیس کو وقار احمد شاکر نے بتایا کہ ملزم کاشی خان نے 4نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ مل کر فائرنگ سے اس کے والد بشیر ، چچا راجہ سلیم ، بھائی حفیظ ، جمشید ، عبدالقادر ، عبدالجبار اور عمر کو زخمی کر دیا ، تھانہ شہزاد ٹان پولیس کو صفدر حسین شاہ نے بتایا کہ ملزمان وزیر حسین ، نعیم حسین ، ابتدا حیسن اور علی حسین نے 20نامعلوم مسلح ملزمان کے ہمراہ اس کے بھائی فیصل حسین کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ، بھائی کو مارا پیٹا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، تھانہ کھنہ پولیس کو مسما ( ش ۔

(جاری ہے)

ا ) نے بتایا کہ ملزمان اویس ، وسیم ، اسامہ ، حمزہ اور محمد اختر نے 25نامعلوم ملزمان کے ہمراہ گھر میں گھس کر مدعیہ ، خاونداور بیٹیوں ، بیٹوں کو مارا پیٹا ، تھانہ کوہسار پولیس کو محمد سعید نے بتایا کہ ملزمان مظلوم حسین ، عبدالرحمن ، عبدالرحیم ، مرزا تحسین نے 3نامعلوم ملزمان کے ہمراہ گھر میں گھس کر گالیاں دیں اور دھکے مارے ۔ تھانہ کورال پولیس کو محمد عاقب نے بتایا کہ 8نامعلوم مسلح ملزمان اس کے پٹرول پمپ پر آئے ، تور پھوڑ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ اسی تھانے کی پولیس کو محمد رمضان نے محمد جمیل نے مسلح ہو کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے 06-17/--261

متعلقہ عنوان :