سمبڑیال, دو کمسن بچے بدفعلی کے بعد قتل

اتوار 11 جون 2017 22:01

سمبڑیال, دو کمسن  بچے بدفعلی کے بعد قتل
سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) گزشتہ روز مکئی کی فصل سے ملنے والی دونوں کمسن بچوں سے بدفعلی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد سپردخاک ،اہل دیہہ کا ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سمبڑیال کے موضع ساہووالہ کے محلہ غوثیہ کے رہائشی دوکمسن بچے علی حمزہ ، ذیشان حیدرکو نامعلوم ملزمان نے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا تھا، ورثاء سمیت اہل دیہہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری اورسرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے کمسن بچوں کی نعشوں کو ایک ہی گلی سے اٹھانے پر گائوں میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی ، اہل خانہ کو غشی کے دورے جبکہ تاحال ملزمان کاپتہ نہ چل سکا۔

متعلقہ عنوان :