رام گوپال ورما کو ٹینس سٹار ثانیہ کی نامناسب تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا ،رام پر شدید تنقید

گوپال ورما سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر دیگر اداکاروں کے بارے میں متنازع ٹویٹس کرنے کے حوالے سے کافی منفی شہرت رکھتے ہیں

اتوار 11 جون 2017 22:01

رام گوپال ورما کو ٹینس سٹار ثانیہ کی نامناسب تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) بھارت میں اپنی متنازع ٹویٹس کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ہدایتکار رام گوپال ورما کی جانب سے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نامناسب تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔رام گوپال ورما سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر دیگر اداکاروں کے بارے میں متنازع ٹویٹس کرنے کے حوالے سے کافی منفی شہرت رکھتے ہیں ،کچھ عرصے قبل انہوں نے بھارتی اداکارہ سنی لیون کے بارے میں متنازع ٹویٹس کرکے لوگوں کے غصے کو ہوادی تھی۔

(جاری ہے)

اوراب ان کا اگلا ہدف بنیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، ورما لوگوں کی بے تحاشہ تنقید کے بعد ٹویٹرکوخیرباد کہہ چکے ہیں تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر ثانیہ مرزاکی ٹینس کھیلتے ہوئے نامناسب تصویر شیئر کی ہے جس نے ثانیہ کے مداحوں کومشتعل کردیا۔سوشل میڈیا صارفین خصوصاً خواتین کو رام گوپال ورما کی یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرتے ہوئے ایک بار ضرور سوچیے۔

متعلقہ عنوان :