پانامہ کیس میں امکان یہی ہے کہ قطری شہزادہ پیش نہیں ہوگا،شیخ رشید

شہزادہ پیش نہ ہوا تو کیس ختم ہوجائے گا ،ممکن ہے جے آئی ٹی مریم نواز کو بھی طلب کرے گی ، سربراہ عوامی مسلم لیگ

اتوار 11 جون 2017 22:20

پانامہ کیس میں امکان یہی ہے کہ قطری شہزادہ پیش نہیں ہوگا،شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں امکان یہی ہے کہ قطری شہزادہ پیش نہیں ہوگا‘ قطری شہزادہ نہیںآیا تو کیس ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں عوامی مسلم لی گکے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ ممکن ہے جے آئی ٹی مریم نواز کو بھی طلب کریں۔ ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف کو بھی پیپرز ملز کیس میں طلب کیا جائے انہوں نے کہا کہ قطری شہزادہ پاکستان نہ آیا یا اس نے جے آئی ٹی وک بیان ریکارڈ نہ کرایا تو کیس یہیں تخم ہوجائے گا۔ (عابد شاہ)