محکمہ مال لینڈ مافیا سے مل گیا‘ عدالتی فیصلہ‘ڈی سی کا حکم ماننے سے انکار

وقف قبرستان مقبوضہ اہل اسلام اور ملکیتی رقبہ سے قابض شخص کو بے دخل کرنے کیلئے متاثرہ شہری سے بھاری نذرانہ طلب کرلیا کیسوں پر ڈیڑھ کروڑ ضائع کر چکا ہوں‘ مال مویشی‘ جائیداد’ زیورات سب فروخت ہو گئے‘ وزیراعظم پاکستان سے نوٹس کا مطالبہ

اتوار 11 جون 2017 23:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) محکمہ مال لینڈ مافیا کیساتھ مل گیا۔ عدالت کمشنر کا فیصلہ اور ڈپٹی کمشنر کا حکم ماننے سے انکار ‘ قبرستان مقبوضہ اہل اسلام اور ملکیتی رقبہ سے قابض شخص کو بے دخل کرنے کیلئے متاثرہ شہری سے بھاری نذرانہ طلب کرلیا۔ متاثرہ ضعیف العمر شخص داد رسی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا۔ وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔

سنگڑی منگناڑ کے رہائشی حاجی عبدالشکور نے صحافیوں کو فیصلہ اور حکم نامے کی کاپی دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس کے حقیقی بھتیجے محمد مشتاق ولد عبدالرحمان نے میری طرف سے وقف کردہ قبرستان مقبوضہ اہل اسلام 15مرلے خسرہ نمبر 321اور ملکیتی زمین خسرہ نمر 322پر قبضہ کرکے مکان تعمیر کررکھا ہے۔ اب مزید تعمیرات اور تجاوزات بھی شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت ایڈیشنل کمشنر سے میرے حق میں فیصلہ ہو ا ۔

محمد مشتاق نے عدالت کمشنراور ڈی سی کے پاس فیصلہ کیخلاف اپیل کی جوبے بنیاد ہو نے پر خارج ہو گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے قبرستان مقبوضہ اہل اسلام اور میرے رقبہ سے قابض شخص کو بے دخل کرنے کا حکم دیا لیکن تحصیل دار پٹہکہ اور متعلقہ پٹواری قابض مافیا کیساتھ مل گئے ہیں ۔ اور عدالتی فیصلہ و ڈی سی کا حکم نامہ پر عملدرآمد نہیں کررہے ہیں۔ محکمہ مال کے اہلکار میر ے بااثر بھتیجے کیساتھ مل گئے ہین اورمجھے کہتے ہیں کہ یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے ادھر ادھر اور اوپرمت جائو ہمارے ساتھ بات کرو ۔

بھتیجا جس کو میں نے اس کے باپ کے مرنے کے بعد پرورش کرکے جوان کیا اب مجھے ہی آنکھیں دکھا رہا ہے۔ مجھے قتل ک دھمکیاں دے رہا ہے ۔ میں گزشتہ 12سال سے کیسوں میں الجھا ہوا ہوں ۔ اس دورا ن میں نے جائیداد ‘ گھر کا سامان ‘ زیور ‘ مال مویشی سب کچھ فروخت کر دیا اور دیڑھ کروڑ روپے خرچ کرچکا ہوں ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے ۔ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں کسی پڑوسی ملک سے اپیل کرنے پر مجبور ہو جائوں گا۔

متعلقہ عنوان :