Live Updates

وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے بلانے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان

جے آئی ٹی کے ارکان نواز شریف کے ماتحت ہیں اس لئے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل استعفیٰ دیں، چیئرمین تحریک انصاف

اتوار 11 جون 2017 23:50

وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے بلانے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی بار ایک موجودہ وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے بلانے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں نواز شریف پیش ہونے سے قبل استعفیٰ دیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز سوشل میڈیا اکائونٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جے آئی ٹی کے ارکان وزیراعظم نواز شریف کے ماتحت ہیں اس لئے وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل استعفیٰ دیں عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک موجودہ وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہا ہے‘ وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے بلانے پر قوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں پہلی بار وزیراعظم کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات