کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کر نے کا فیصلہ

پیر 12 جون 2017 15:48

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کر نے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائے گا،سسٹم کی تنصیب کے لئے بورڈکا نجی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ آف ایجوکیشن کراچی نے انٹربورڈ آفس میں بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کے لئے نجی کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ انتظامیہ کے مطابق بائیومیٹرک سسٹم میں تمام ملازمین کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور اس سسٹم کے ذریعے ملازمین کا ریکارڈ بھی دیکھاجاسکے گا۔ریکارڈ کو بائیومیٹرک کرنے سے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوسکے گی اور انہیں پکڑنے میں مددملے گی۔انٹرمیڈیٹ بورڈانتظامیہ کے بقول بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب پر لاکھوں روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :