نواز شریف نے نہال ہاشمی سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا ، شیخ رشید

پیر 12 جون 2017 16:03

نواز شریف نے نہال ہاشمی سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا ، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نہال ہاشمی سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا ،پاکستان کی سیاست میں آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں (ن)لیگ کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ل ہاشمی کو مسلم لیگ (ن)سے نکالنے پر اپنے ردعمل میں میں کہا کہ نواز شریف نے نہال ہاشمی سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا اور نہال ہاشمی نے پلاننگ کے تحت استعفی واپس لیا کچھ وقت بعد نہال ہاشمی کو(ن)لیگ پھر واپس بلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف نااہل ہونے والے ہیں اور (ن)لیگ کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے۔