اپوزیشن واویلا کر کے تعمیروترقی کے عمل کو کسی صورت نہیں روک سکتی‘ راجہ کامران منظور

پیر 12 جون 2017 16:03

اپوزیشن واویلا کر کے تعمیروترقی کے عمل کو کسی صورت نہیں روک سکتی‘ راجہ ..
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز رہنماء راجہ کامران منظور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے اپوزیشن واویلا کر کے تعمیروترقی کے عمل کو کسی بھی صورت نہیں روک سکتی آزاد خطہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو قائم ہوئے تین سو دن ہو چکے ہیں اس حالیہ عرصہ میں تعمیروترقی ، اداروں میں اصلاحات اور میرٹ کی بالادستی اور بحالی کیلئے جو کردار وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی کابینہ کے ممبران نے اداکیا وہ ایک قابل مثال اور شاندار ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ راجہ کامران منظور نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد خطہ کے عوام کی ترجمان جماعت ہے جس کا مقصد عوامی خواہشات کی تکمیل اور خطے کے مسائل کو ختم کرناہے موجودہ حکومت نے اپنی حالیہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوام بھی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مکمل طورپر آگاہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن اور ہمارے مخالفین حکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈے کر کے اپنی ڈبوتی ہوئی نائو کو سہارا دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریاستی وسائل کو مد نظر رکھ کر جو کردارادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے تعمیروترقی ، کرپشن کا خاتمہ ، میرٹ کی بالادستی ، اداروں کا استحکام اور آئینی و قانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے راجہ فاروق حیدر خان اپنا ایک جاندار کردارادا کر رہے ہیں جس پر پوری کشمیری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا ہے ماضی کی حکومتوں نے کرپشن اور اقرباء پروری کی سیاست کو فروغ دیکر عوام کے پیسوں سے اپنی تجوریاں بھری آج ان لوگ کو عوام مکمل طورپر مسترد کر چکی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ عوام نے جس اعتماد اور طاقت کے ذریعے گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو کامیابی دلائی آج عوام ہر طرح مطمئن اور پرسکون عوام یہ جان چکی ہے کہ خطے کی تعمیروترقی کیلئے راجہ فاروق حیدر خان سے مخلص کوئی لیڈر موجود نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور کابینہ کے وزراء کی حالیہ تین سو دن کی کارکردگی سابقہ ادوار کی نسبت کئی درجہ بہتر اور شاندار رہی ہے مخالفین اپنی پانچ سالہ کارکردگی سامنے رکھ کا ہماری 3سو دنوں کی کارکردگی کا موازنہ کریں ان کو پتہ چل جائے گا کہ انہوںنے کس طرح عوامی حقوق کو مجروح کیا ۔

متعلقہ عنوان :