کاشتکار گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات کے ساتھ ملا کر کاشت کریں، ماہرین زرعت

پیر 12 جون 2017 16:35

کاشتکار گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات کے ساتھ ملا کر کاشت کریں، ماہرین ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء)ماہرین زراعت نے گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات جوار ، باجرہ ، مکئی کے ساتھ ملا کر کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مذکورہ فصلوں کو بیک وقت کاشت کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں پیداہونے والے گوارے کی فصل کا 95 فیصدحصہ بر صغیر پاک و ہند سے حاصل ہوتاہے ۔

انہوںنے کہا کہ گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات کے ساتھ کاشت کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب ثابت ہواہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گوارے کی فصل ایک سیزن کے دوران فضاء سے تقریباً 300پائونڈ نائٹروجن کا زمین میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوارے کے بیج میں ایک خاص قسم کا گوند پایاجاتاہے جو پوری دنیا کے ٹیکسٹائل ، بیکرز ،گن پائوڈر ، پیپرز ، کاسمیٹکس ، تمباکو ، بارود ، مرغیوں ، مچھلیوں ، مویشیوں کی خوراک و ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ بھی مختلف صنعتوں میں گوارے کا استعمال انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔