بارش کی وجہ سے کپاس پر سفید مکھی کا حملہ ہو سکتا ہے،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو تنبیہ

پیر 12 جون 2017 17:49

بارش کی وجہ سے کپاس پر سفید مکھی کا حملہ ہو سکتا ہے،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں سے کپاس پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے لیکن جن کاشتکاروں نے کپاس کی کاشت پچھلے ہفتے کی ہے ان بارشوں سے کپاس کی فصل کا اگائو متاثر ہو گا اور کپاس کے نئے پودے بھی متاثر ہو سکتے ہیں‘ اگلے چند دنوں میں بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے‘ ان بارشوں کی وجہ سے کپاس کے کھیتوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے‘ کپاس کے کاشتکار اضافی پانی کی نکاسی کا مناسب بندوبست کریں تاکہ کپاس کی فصل بھی متاثر نہ ہو‘ ان بارشوں کی وجہ سے کپاس کی فصل پر کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی کا حملہ ہو سکتا ہے‘ اس لئے کاشتکاران ان کے کنٹرول کیلئے مکمل طور پر تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :