فیصل آباد،عابد شیر علی اور نہال ہاشمی اپنے سیاسی آقائوں کی آشیر باد پر ملک میں انتشار اوتر افراتفری پھیلارہے ،پاکستان پیپلز پارٹی

پیر 12 جون 2017 19:39

فیصل آباد،عابد شیر علی اور نہال ہاشمی اپنے سیاسی آقائوں کی آشیر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) عابد شیر علی ہوں یا نہال ہاشمی سب اپنے سیاسی آقائوں کی آشیر باد پر ملک میں انتشار اوتر افراتفری پھیلارہے ۔ ن لیگ عدلیہ سمیت قومی اداروں کو دھمکیاں دینا بند کرے طلال ‘نہال ‘دانیال اور درباریوں و حواریوں کی بوکھلاہٹ نے ن لیگ کو بے نقاب کرکے رکھ دیاہے پیپلز پارٹی کے قائدین نے بدترین آمریت اور اسٹبلشمنٹ کے اوچھے ہتکنڈوں کا مردانہ وار مقابلہ کیاہے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ کا دور ہو یا آج کی جے ٹی آئی جس کی خالق سپریم کورٹ ہے شریف برادران نے نہ صرف خود بلکہ اٴْن کے گماشتوں نے ہمیشہ ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ان کی خود مختار حیثیت کو چیلنج کیا۔

پیپلز پارٹی کا منتخب وزیر اعظم چاہے وہ بھٹو شہید ہو یا بینظیر بھٹو صاحبہ ہوں،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہوں یا راجہ پرویز اشرف سب نے عدلیہ کی بالادستی کو قبول کرتے ہوئے ماتحت عدلیہ سے لیکر سپریم کورٹ میں حاضر ہوتے رہے اور عدلیہ کے تمام فیصلوں کو قبول کیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری سعید اقبال ‘ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اعجاز چوہدری ‘سیکرٹری اطلاعات ارسلان شوکت اور دیگرضلعی عہدیداران نے کہا کہ آصف علی ذرداری نے پاکستان کی تمام اکائیوں کو جمہوریت کے نظام کے تسلسل کو مظبوطی سے چلانے کے لئے اپنا کردار کیا بلکہ اپنے خلاف اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف ہونے والی تمام انتقامی معاندانہ سازشوں کو معاف کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو کی سوچ جمہوریت بیہترین انتقام ہے کے نعرہ کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا مرکزی کردار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نہ صرف تمام قومی ادفاروں کو بلکہ جانبدارانہ عدلیہ کو بھی عزت اور احترام سے مقام دیا ۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ نام نہاد لیگی غاصب حکمرانوں نے ہمیشہ اداروں کی تباہی اور بربادی کی جانب دھکیلتے ہوئے انہیں تذلیل کا نشانہ بنایا۔۔ مرد حر آصف علی ذرداری اسی عدلیہ کے سامنے پیش ہوتے رہے گیارہ سالہ طویل جی؛ل کاٹی اور آخر کار عدلیہ نے انہیں بے گناہ قرار دے کر انہیں تمام مقدمات سے بری کیرتے ہوئے جیل سے رہا کیا۔

آج بھی ڈاکٹر عاصم ہوں،شرجیل میمن ہوں یاقادر پیٹیل سب نے ہی عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے مقدمات کا سامنا کیا اور عدلیہ کی توقیر وعزت میں کمی نہ آنے دی آج اگر نواز شریف کے شہزادے کسی مقدمی میں پیش ہوکر اپنی صفائی دے رہے ہیں تو ن لیگ کے مشیر اور وزیر اس بات کو کیاں ہضم نہیں کرتی