چینی سوشل میڈیا سائٹ وی چیٹ نے مصدقہ خبر جانچنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ، غیر ملکی میڈیا

یہ فیچر اپنے صارفین کے اکائونٹس گرد گھومتی غلط اور جعلی خبروں کے بارے انتباہ جاری کرتا ہے

پیر 12 جون 2017 20:29

چینی سوشل میڈیا سائٹ وی چیٹ نے مصدقہ خبر جانچنے کا نیا فیچر متعارف کروا ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) چین کی مشہورو معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ (وی چیٹ)نے مصدقہ خبر جانچنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے،یہ فیچر اپنے صارفین کے اکائومٹس کے گرد گھومتی غلط اور جعلی خبروں کے بارے انتباہ جاری کرتا ہے اور ساتھ ہی اس خبر کا ایک ٹکڑا چینی سینسر بورڈ،پولیس اسٹیشن اور دیگر سرکاری میڈٖیا پراز خود خبر کی تصدیق کے لئے ٹرانسفر کر دیتا ہے،چین میں (وی چیٹ)صارفین کی تعداد 900ملین ہے، معروف غیر ملکیمیڈیاکی تفصیلات کے مطابقچین کی مشہورو معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ (وی چیٹ)نے مصدقہ خبر جانچنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

یہ فیچر اپنے صارفین کے اکائومٹس کے گرد گھومتی غلط اور جعلی خبروں کے بارے انتباہ جاری کرتا ہے اور ساتھ ہی اس خبر کا ایک ٹکڑا چینی سینسر بورڈ،پولیس اسٹیشن اور دیگر سرکاری میڈٖیا پراز خود خبر کی تصدیق کے لئے ٹرانسفر کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

چین میں (وی چیٹ)صارفین کی تعداد 900ملین ہے۔چینی سوشل میڈیا سائٹ ہی وہ واحد سوشل میڈیا سائٹ ہے جس نے اپنے صارفین کی سہولت اور سچائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا انقلابی قدم اٹھایا ہے جس سے اپنے صارفین تک صرف مصدقہ خبر اور اطلاعات پہنچا سکے۔

چینی عوام میں اس ویب سائٹکے ذریعے پیغام رسانی، بل ادائیگی،کھانوں کے آرڈرز دینے کا عام رجحان پایا جاتا ہے اس لئے یہ ضروری ہو گیا تھا کہ یہ ویب سائٹ اپنے صارفین کے تحفظ کو مد نظر رکھے اور مزید سہولیات بہم پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :