قطر کا اومان کے ذریعے بحری آمد ورفت کا اعلان

پیر 12 جون 2017 23:53

قطر کا اومان کے ذریعے بحری آمد ورفت کا اعلان
دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) قطر نے خلیجی ممالک کی جانب سے راستے منقطع کیے جانے کے بعد اپنے بحری جہازوں کا اومان کے پورٹ کے ذریعے آمدرفت بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔قطر کی پورٹ اتھارٹی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز دوحا کے پورٹ حماد میں پہنچ رہا ہے جو اومان کے سوہار پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

عام طور پر قطر کے بحری جہاں متحدہ عرب امارات کے مشہور پورٹ جبل علی پر لنگر انداز ہوتے تھے جہاں سے چھوٹی کشتیاں دوحا روانہ ہوتی تھیں تاہم 5 جون کو متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی قطع تعلق کے موقف کی حمایت کی اور سمندری حدود بھی منقطع کردی۔قطر کی پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کے بحری جہاز سوہار پورٹ اور اومان کے صلالہ سے جائیں گے۔دوسری جانب ایرانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی نیوی کے دوجہاز جلد ہی اومان میں لنگرانداز ہوں گے۔قبل ازیں ایران نے قطر کو اپنے پورٹ استعمال کرنے کی بھی پیش کش کی تھی اور غذائی قلت کے خدشے کے پیش نظرغذائی اجناس سے لدے 5 جہاز قطر بھیج دئیے تھے۔

متعلقہ عنوان :