جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر کی ملاقات ، دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،آئی ایس پی آر

منگل 13 جون 2017 00:04

جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر کی ملاقات ، دفاع اور سلامتی سے متعلق ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابقچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر نے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی جس میں دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ …(م د)

متعلقہ عنوان :