مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے مختلف زونل آفسز پر افطار و ڈنرکا اہتمام

ْ رمضان کے بابر کت مہینے کی فضیلت اور افادیت الفاظوں میںبیا ن کرنا ممکن نہیں،تنویر قریشی

منگل 13 جون 2017 00:07

مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے مختلف زونل آفسز پر افطار و ڈنرکا اہتمام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء)مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ ماہ ِصیام کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے مختلف زونل آفسز پر افطار و ڈنرکا اہتمام کیا جارہاہے جسکے سلسلے میں گذشتہ روز کورنگی زون میں تقریب منعقد کی گئی جس میںبڑی تعداد میں علماء کرام ،بزرگوں ، خواتین اور بچوںنے شرکت کی۔

تنویر قریشی مرکزی کمیٹی کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے اور وہاں موجود افراد سے گفتگوںکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کے بابر کت مہینے کی فضیلت اور افادیت الفاظوں میںبیا ن کرنا ممکن نہیں رمضان کا مہینہ صبر و برداشت کا درس دیتا ہے،اور تمام انسانیت کیلئے مغفر ت اور عافیت کی دلیل ہے۔

(جاری ہے)

تنویر قریشی نے کہا کہ آج اس پر وقار تقریب میں جمع ہونے کا بنیادی مقصد قوم میں پھیلی بے یقینی اور محرمی کو عوام کے دلوں سے دور کرنے اورقوم میں اس بات کا احساس بیدار کرنا ہے کہ عوام ہی طاقت کا اصل سرچشمہ ہوتی ہے ناامیدی کے بجائے نئے عزم کے ساتھ منزل کی جانب قد م بڑھاتے جائیں جبکہ مخالفین قوم کو انتشار کا شکار بناکر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے جسے مہاجر قومی موومنٹ کسی طور کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

تنویر قریشی نے کہا کہ سفر کتنا ہی سخت اور آزمائش کن کیوں نہ ہو انسان کے ارادے اور حوصلے پختہ ہونے چاہیے بلا آخر کامیابی انکا مقدر بن کر رہتی ہے،جبکہ اپنے حصے کا کام کئے بغیر دعا پر بھروسہ کرنا حماقت اور اپنی محنت پر بھروسہ کرکے دعانہ کرنا تکبر کے زمرے میں آتا ہے،اسلئے ہمارا یہ پختہ یقین ہے کہ ہم اپنے حصے کا کا م بھرپور انداز سے کررہے ہیں ،مگر اسکے ساتھ تمام ماؤں،بہنوں ،بیٹیوں اور بزرگوں سے دعاؤں کے طلب گار ہیں ۔#