صدر مملکت ممنون حسین کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف چیمپینزٹرافی کا اہم میچ جیتنے پر مبارک

منگل 13 جون 2017 00:07

صدر مملکت ممنون حسین کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف چیمپینزٹرافی ..
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف چیمپینزٹرافی کا اہم میچ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوںنے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ آخری نمبر پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار تھی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں بہترین کارکردگی کے مظاہرے پرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباش دی اور توقع ظاہر کی کہ قومی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آئندہ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قوم کا دل جیت لیں گے۔