ایران کا سعودی عرب پر دہشتگردی کا الزام

ْ سعودی عرب ایران کے مشرقی صوبے بلوچستان میں دہشتگرد گروپوں کو بڑھاوا دے رہا ہے،وزیرخارجہ

بدھ 14 جون 2017 12:44

ایران کا سعودی عرب پر دہشتگردی کا الزام
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک بار پھر سعودی عرب پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اوسلو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مبینہ طور پر ایران کے مشرقی صوبے بلوچستان میں دہشتگرد گروپوں کو بڑھاوا دے رہا ہے، سعودی عرب کی دہشتگردوں کی حمایت سے متعلق انٹیلی جنس اطلاعات موجود ہیں۔

پڑوسیوں سے تعلقات خراب کرانے کے لیے ایک بار پھر ایران کے مغربی حصے میں بھی ایسی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، گزشتہ ہفتے ایرانی پارلیمنٹ اور ا?یت اللہ خامنہ ای کے مزار پر دہشتگرد حملوں کی پشت پناہی کا الزام بھی ایرانی پاسبان انقلاب فوج نے سعودی عرب پر لگایا تھا۔