چین کے سروس سیکٹر میں مئی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا

بدھ 14 جون 2017 16:33

چین کے سروس سیکٹر میں مئی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) چین کا سروس سیکٹر مئی میں فروغ پذیر رہا اور اس طرح ملک کی مستحکم اقتصادی نمو اور روز گار کو سٹیم باہم پہنچاتارہا ۔یہ بات بدھ کو سرکاری اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے قومی شماریات بیور و (این بی ایس ) کے مطابق سروسز پروڈکشن کا انڈیکس مئی میں 8.1فیصد سالانہ بڑھ گیا اور گذشتہ ماہ بھی اسی رفتار سے اس میں اضافہ ہوا ،ٹرانسپورٹیشن،سٹوریج ، پوسٹل سروسز ، انفارمیشن ٹرانسمیشن ، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس کے شعبوں میں زبردست پیداواری شرح برقراررکھی ، مئی میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ، سروسز کا بزنس ایکٹویٹی انڈیکس اپریل کے مقابلے میں 0.9فیصد پوائنٹس کے اضافے سے 53.5فیصد رہا ۔

ریٹیل ٹریڈ ،ریلوے و ایئر ٹرانسپورٹیشن ، پوسٹل سروسز ، ٹیلی کمیونیکیشن ، براڈ کاسٹنگ ، ٹیلی ویژن اور سیٹلائٹ ٹرانسمیشن سروسز نے 59فیصد اور زائد کے اضافے سے عملی اضافہ دکھایا ،مئی میں نئے آرڈرز اور مستقبل کی کاروباری سرگرمیوں کی توقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا جو این بی ایس کے مطابق سروس سیکٹر میں زبردست مانگ کی نشاندہی کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

این بی ایس کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ چینی معیشت نے مئی میں مستحکم اضافہ برقراررکھا ،پراپرٹی انویسٹمنٹ اور فکسڈ ایسٹس انویسٹمنٹ میں سست اضافہ ہوا تاہم کھپت میں تیزی سے اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :