کاشتکار جڑی بوٹیوںپر کنٹرول کیلئے دھان کے کھیت میں متواتر پانی کھڑارکھیں، زرعی ماہرین

بدھ 14 جون 2017 16:53

کاشتکار جڑی بوٹیوںپر کنٹرول کیلئے دھان کے کھیت میں متواتر پانی کھڑارکھیں، ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ایو ب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے جڑی بوٹیوں پر موثر کنٹرول کیلئے دھان کے کھیتوں میں متواتر کم از کم ایک ماہ تک پانی کھڑا رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ لاب کی منتقلی کے بعد ایک ماہ تک کھیت میں پانی کھڑا رکھنے سے جڑی بوٹیوں پر مکمل کنٹرول سمیت بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ دھا ن کی فصل کی آبپاشی دستیاب آبی وسائل کے مطابق کریں نیز اگر معمول کے مطابق وافر پانی دستیاب ہو تو لاب لگاتے وقت پانی کو کم از کم چار سینٹی میٹر تک گہر ا ہونا چاہیے جسے بعد میں 7 سینٹی میٹر تک بھی کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی لگانے کے بعد کھیت کو چند روز کیلئے ہوا لگوانی چاہیے اس کے بعد مطلوبہ مقدار میں نائٹروجن والی کھاد بھی ڈالنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کھاد کے بعد پانی دینے سے شاندار نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :