کپاس کے کاشتکار فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

بدھ 14 جون 2017 16:53

کپاس کے کاشتکار فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی کپاس کی اوسط پیداوار دوسرے ممالک کی نسبت کم ہے جس کی ایک بڑی وجہ فصل میں جڑی بوٹیوںکی بہتات ہے ، ایک تحقیق کے مطابق جڑی بوٹیا ںکپاس کی پیداوار کا تقریباً13سے 42 فیصد تک نقصان کر تی ہیں،کپاس کی فصل کی منافع بخش کاشت کو درپیش خطرات میں سب سے زیادہ خطرہ جڑی بوٹیوں سے ہے،جدید تحقیق کے مطابق کیڑے مکوڑے 30، بیماریاں 20،متفرق 5اور اکیلی جڑی بوٹیاں فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں 45 فیصد تک کمی کا باعث بنتی ہیں، اس کے علاوہ پیداوار کا معیار بھی خراب کرتی ہیںجس سے منڈی میںکپاس کی قیمت کم ملتی ہے،جڑی بوٹیوں کی وجہ سے زرعی وسائل اور پانی کا ضیاع کے علاوہ غذائی اجزاء کا نقصان ہوتا ہے اور روشنی کے ضیاع کے علاوہ جڑی بوٹیاں جگہ پر بھی قبضہ کر لیتی ہیں جس سے پیداوار میں نمایاں کمی ہوتی ہے،کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔