کینیا میں 7 منزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے

بدھ 14 جون 2017 17:14

کینیا میں 7 منزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے
نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے نواحی علاقہ میں 7 منزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملبہ میں سے نکالے گئے بہن بھائی کی حالت اب بہتر ہے جبکہ ان کی والدہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔

ڈیزاسٹر ادارہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس مخدوش عمارت کو ہنگامی طور پر خالی کر وایا جا رہا تھا کہ اسی دوران یہ عمارت گرگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس عمارت کے گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ خدشہ ہے کہ ابھی تک متعدد افراد عمارتی ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے امدادی سر گر میاں تیزی سے جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :