چین نے بھارتی سرحدی علاقہ تبت میں اپنے جدید ترین فوجی ٹینک نصب کر دیے

بھارتی سرحدی علاقہ تبت میں چینی فوج اور ٹینک کو غیر معینہ مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے،چینی ویب سائٹ

بدھ 14 جون 2017 18:03

چین نے بھارتی سرحدی علاقہ تبت میں اپنے جدید ترین فوجی ٹینک نصب کر دیے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) چین نے بھارتی سرحدی علاقہ تبت میں اپنے جدید ترین فوجی ٹینک نصب کر دیے ،چین کی جانب سے بھارتی فوجی اقدام کی جوابی کاروائی کے طور پراٹھایا گیا،بھارتی سرحدی علاقہ تبت میں چینی فوج اور ٹینک کو غیر معینہ مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے ۔چینی خبررساں ویب سائٹ گوان چھا (Guancha)کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق چین نے بھارت سے منقطع سرحدی علاقہ تبت میں اپنی فوج اور اپنے جدید ٹینکوں کی ایک بڑی تعداد تعینات کی ہے ۔

اس علاقہ میں چینی فوج اور ٹینکوں کی تعیناتی غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے ۔ تبت میں ٹینک اور فوج کی تعیناتی فوجی صلاحیت جانچنے اور لڑائی کی اس استعداد کار کو بڑھانے کیلئے کی گئی ہے ۔ تبت میں وی ٹی فائیو لائٹ ڈیوٹی ٹینک کی صلاحیت کو بھی جانچا جائے گا۔

(جاری ہے)

105ملی میٹر ٹینک گن 35ملی میٹر گرنیڈ لانچر اور12.7ملی میٹر مشین گن صلاحیت کو بھی جانچنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ یہ گن پہاڑوں پر نصب کی گئی ہے تاکہ پہاڑی علاقوں میں آپریشن میں استعمال کیا جاسکے ۔ GV150ٹائپ انجن رکھنے والے 1ہزار ہارس پاورکے لائٹ ویٹ ٹینک بھی آزمائے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ 2016میں بھی حالات کے مدنظر چین نے بھارت کے ساتھ ملنے والی سرحدی علاقے میں ٹینک میزائل اور فائٹر جیٹ طیارے تعینات کردیے تھے ۔

متعلقہ عنوان :