آرمی چیف کا کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ ،پاک افغان سرحدی صورتحال پربریفنگ

فوج اسٹیٹس کوکےحق میں نہیں،فاٹااصلاحات چاہتی ہے،دہشتگردوں کوپاکستان اورافغانستان کامشترکہ دشمن سمجھتےہیں،ڈرون حملےدہشتگردی کیخلاف آپریشن کومتاثرکرنےکے مترادف ہیں،فوج ترقی کی راہ میں رکاوٹیں دورکرنےکیلئے اداروں کیساتھ ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 جون 2017 18:30

آرمی چیف کا کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ ،پاک افغان سرحدی صورتحال پربریفنگ
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔14جون2017ء) :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرزپشاورکا دورہ کیا،آرمی چیف کوپاک افغان سرحدی صورتحال ،دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنزاور آئی ڈی پیزکی واپسی کے عمل پربریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان کوبرادرہمسایہ ملک سمجھتے ہیں۔

دہشتگردوں کوپاکستان اور افغانستان کامشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔خطرات سے نمٹنے کیلئے باہمی اعتمادکے ساتھ جواب دیناضروری ہے۔ یکطرفہ ایکشن بے ثمرثابت ہوگا۔پاکستان مسلسل انٹیلی جنس شیئرنگ کررہاہے۔پاک آرمی خفیہ معلومات پرکاروائی کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔الزامات کی بجائے اعتمادپرمبنی اقدامات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے آپریشنزکی کامیابیوں کودیرپارامن میں تبدیل کیاجارہاہے۔

انہوں نے واضح کہاکہ ڈرون حملے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن کومتاثرکرنے کے مترادف ہیں۔ڈرون حملے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ جنگ کوبھی نقصان پہنچاتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج اسٹیٹس کوکے حق میں نہیں،پاک فوج فاٹااصلاحات کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔ فاٹاکوقومی دھارے میں لانے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ پاک فوج ملک میں تمام برائیوں کے خاتمے اورترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کیلئے اداروں کیساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :