وفاقی پولیس کا کریک ڈائون

24 گھنٹو ں کے دوران ضلع بھر سے 67بھکا ریو ں کو گرفتار کرکے تھا نہ جا ت ، اید ھی سینٹر ،کر ائسز سینٹر ، شیلٹر ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹربھجو ادیا تما م افسران بھکا ریو ں کے خلاف جا ری مہم کو مو ثر طر یقے سے جاری رکھیں، ایس ایس پی ساجد کیانی

بدھ 14 جون 2017 22:44

وفاقی پولیس کا کریک ڈائون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) وفاقی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران ضلع بھر سے 67بھکا ریو ں کو گرفتار کرکے تھا نہ جا ت ، اید ھی سینٹر ،کر ائسز سینٹر ، شیلٹر ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹربھجو ادیا ، ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہا کہ ، تما م افسران بھکا ریو ں کے خلاف جا ری مہم کو مو ثر طر یقے سے جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز سا جد کیا نی کی ہدایت پر وفا قی دارالحکو مت میں پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف کر یک ڈاؤن کا سلسلہ جا ری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران ضلع بھر سے 67بھکا ریو ں کو گرفتار کر کے تھا نہ جا ت ، اید ھی سینٹر ،کر ائسسز سینٹر ، شیلٹر ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹربھجو ایا گیا ، جبکہ تمام تھانوں کی حدود سے بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن سے روزانہ کی بنیا د پر رپو ر ٹ لی جا رہی ہے ، ا یس ایس پی اسلام آ باد نے تما م ایس پیز زون کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت میں بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی کے عمل میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے،مسا جد ،امام با ر گا ہو ں ، تجا رتی مراکز پر کو ئی بھکا ری نظر آ ئے تو اس کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جائے،انہو ں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سے اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ کیا جائے اور اس کارروائی کو مزید موثر بناتے ہوئے جاری رکھا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ مختلف گروپس اور جرائم پیشہ گینگز جو کہ ان بھکاریوں کی پشت پناہی اور ٹرانسپورٹ مہیا کرنے میں ملوث ہیں اور ان بھکاریوں کو مختلف مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ان کے ناپاک عزائم کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، انہو ں نے کہا کہ بھکاری بچوں اور بچیوں کو پکڑ کر شیلٹر ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز بھجوایا جائے تاکہ وہاں ان کی تربیت کر کے ان کو ایک عام اور مہذب شہری بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :