ْاسلام آباد :جے آئی ٹی الزامات کی تحقیقات جاری ہے ثابت ہونے پر سزا دی جائے گی،طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کا ماضی اس بات کی گواہی دے رہا ہے ہم نے عدلیہ کی بحالی اور عزت بڑھانے کے لئے عملی جدو جہد کی جے آئی ٹی سپریم کورٹ سے تحقیقات کے لئے مزید وقت حاصل کرنا چاہتی ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

بدھ 14 جون 2017 22:56

ْاسلام آباد :جے آئی ٹی الزامات کی تحقیقات جاری ہے ثابت ہونے پر سزا دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی الزامات کی تحقیقات جاری ہے ثابت ہونے پر سزا دی جائے گی۔ جے آئی ٹی سپریم کورٹ سے تحقیقات کے لئے مزید وقت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ بدھ کیر وز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ماضی اس بات کی گواہی دے رہا ہے ہم نے عدلیہ کی بحالی اور عزت بڑھانے کے لئے عملی جدو جہد کی۔

مگر اسی عدلیہ کی جانب سے ملک کے وزیراعظم کو سسلی کی مافیا جیسے الفاظ سے نوازہ گیا۔ ہم نے جے آئی کے دو ممبران پر پہلے روز ہی سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس کے باوجود وزیراعظم کے بچے جے آئی ٹی میں پیش ہوتے رہے اور آج وزیراعظم خود پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان 4فلیٹ کا معاملہ 40سال سے چل رہا ہے وزیراعظم سی3نسلوں کا حساب لیا جا رہا ہے۔

انشاء اللہ وزیراعظم اپنے کیس کا اچھے طریقے سے دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ سے تحقیقات کے لئے مزید وقت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ جے آئی ٹی نے جن جن اداروں پر الزامات لگائے ہیں اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ جے آئی ٹی ثبوت فراہم کرے جس ادارے پر الزامات ثابت ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔(علی )

متعلقہ عنوان :