چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد

بدھ 14 جون 2017 23:24

چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر وزیر اعظم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بدھ کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے غیر معمولی عزم اور جذبے کا مظاہر ہ کیا ہے ۔وزیر اعظم نے توقع کی ہے کہ قومی ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے کا شاندارمظاہرہ کرے گی تاکہ یہ ثابت کر سکے کہ قومی ٹیم دنیا کہ بہترین ٹیم ہے۔