پاکستان کوئی بھی معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جاسکتا ہے۔ سی پیک اوبور کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو یورپ، ایشیا اور افریقہ کو ملائے گا۔ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کی ہفتہ واربریفنگ
میاں محمد ندیم جمعرات 15 جون 2017 13:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ روسی فیڈریشن سے حال ہی میں اعلٰی ترین سیاسی رابطہ ہوا ہے پاکستان اور روسی فیڈریشن میں تعلقات کے اضافے کی خاصی گنجائش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح اور ٹھوس شواہد پر مبنی ہے اور جسے عالمی عدالت انصاف میں بھی دہرایا گیا ہے اس لیے پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو مل کردہشت گردی اور داعش پر قابو پانا ہوگا لیکن افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے رمضان المبارک کا بھی احترام نہیں کیا، پاکستان کی فتح کا جشن منانے پرقابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مارکی۔دفترخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور افغان صدرکے درمیان ایس سی او کی سائیڈ لائنز پر تعمیری ملاقات ہوئی، دونوں رہنماو¿ں نے کیو سی جی سے قیام امن کے قیام کی خواہش کا اظہارکیا بشرطیکہ دیگر ممالک اتفاق کریں، پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردی اورداعش پر قابو پانا ہو گا لیکن پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں قیام امن کا خواہش مند ہے لیکن سلامتی کی ابتر صورتحال کے پیچھے افغانستان کے اندرونی عوامل ہیں۔ افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کے نقش پا میں اضافہ ہوا۔دفترخارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان مل کرکیو سی جی، ہارٹ آف ایشیا اوردیگر عالمی فورمز پر کام کر رہے ہیں، لندن کانفرنس کے دوران مشیرخارجہ کی افغان مشیر قومی سلامتی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، اقوام متحدہ اور علاقائی ممالک پاک بھارت کشیدگی سے خطے کی صورتحال میں ابتری سے واقف ہیں، پاکستان روسی صدر پیوٹن کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے ثالثی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے سعودی عرب دورے کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم کا سعودی عرب کے دورے میں والہانہ استقبال کیا گیا، وزیر اعظم نے خلیج میں بحران کے حوالے سے بات چیت کی، سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان حرمین شریف کی حفاظت کرے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ جوڑ میلے میں شرکت کے لیے پاکستان نے 96 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے لیکن صرف چند کے علاوہ دیگر کو اٹاری پرروک دیا گیا، جس کی وجہ سے سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کے لئے لاہور نہ آسکے، مسافروں کی قلیل تعداد کا بہانہ بنا کربھارت نے خصوصی ٹرین نہ چلائی جب کہ بھارت نے پاکستان کی بھیجی خصوصی ٹرین کو بھی سکھ یاتریوں کو لانے نہ دیا، بھارت کی اس حرکت سے ہمیں مایوسی ہوئی۔نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن ڈرون حملوں کے حوالے سے واضح ہے، سی پیک اوبورکا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، اوبوراجلاس میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں و قیادت نے شرکت کی، اوبور اجلاس میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں و قیادت نے شرکت کی، اوبور بنیادی طور پر یورپ، ایشیا اور افریقہ کو ملائے گا۔نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان حال ہی میں اعلیٰ ترین سیاسی رابطہ ہوا، پاکستان اور روسی فیڈریشن میں مختلف شعبوں میں تعلقات کے اضافہ کی خاصی گنجائش ہے، مغوی چینی شہریوں کے اغوا ءو قتل پرہم چینی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، چینی شہریوں کے اغواءکے معاملہ کو حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے جب کہ چینی مغوی شہریوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ترجمان دفترخارجہ نے انگلینڈ کے خلاف میچ جیت کرپاکستان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں جب کہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل بھی جیتے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.