جامعہ کراچی میں بی کام ریگولر سال اول سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 15 جون 2017 17:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولر سال اول سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق امتحانات میں کل 11033 طلبہ شریک ہوئے،2509 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 8524 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 22.74 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :