فیڈرل بورڈ کی غفلت دور دراز سے آئے درجنوں طالب مایوس گھروں کو واپس لوٹ گئے

،فیڈرل بورڈ کے ذمہ داران نے طالب علموں کوجمعرات کی چھٹی کے بارے آگاہ نہیں کیا ، نہ تو کوئی نوٹس آویزاں کیا اور نہ ہی اپنی و یب سائٹ پر اپ لوڈ کیا

جمعرات 15 جون 2017 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ذمہ داران کی غفلت کے باعث دور دراز کے علاقوں سے آئے درجنوں طالب مایوس گھروں کو واپس لوٹ گئے ،فیڈرل بورڈ کے ذمہ داران نے طالب علموں کو آگاہ کرنے کیلئے بروز جمعرات چھٹی کے بارے میں نہ تو کوئی نوٹس آویزاں کیا اور نہ ہی اپنی یب سائٹ اپ لوڈ کیا ۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ کے ہمسایے میں واقع جاڈیشل اکیڈمی میں وزیر اعظم نواز شریف کی آمد کی وجہ سے گردونواح کا تمام علاقہ سیل کر دیا گیا تھا اور سکیورٹی کے پیش نظر فیڈرل بورڈ میں ایک روز کیلئے چھٹی کرا دی گئی تھی لیکن بورڈ انتظامیہ نے طالب علموں کو تعطیل سے آگاہ نہیں کیا اور روزہ رکھے ہوئے درجنوں طلبہ و طالبات بورڈ کے قریب ایچ ایٹ مرکز میں چکر لگا کر واپس چلے گئے ۔ طالب علموں نے بورڈ انتظامیہ کی اس غفلت پر شدید غم غصے کا اظہار کیا اور واپس گھروں کو لوٹ گئے