اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لیکچر بشیر احمد پرمنشیات اسمگلنگ کا الزام پولیس کی بدیانیتی اور کھلی غنڈہ گردی ہے

صوبائی صدر مسلم سٹوڈ نٹس فیڈریشن سید حیدر شا ہ با چا کا آئی جی خیبر پختو نخوا سے ریگی ماڈل ٹا ئو ن کے ایس ایچ و کو معطل کرنے کا مطالبہ

جمعرات 15 جون 2017 19:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) مسلم سٹوڈ نٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صو با ئی صدر سید حیدر شا ہ با چا نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختو نخوا صلا ح الدین خا ن سے مطالبہ کیا ہے کہ ریگی ماڈل ٹا ئو ن کے ایس ایچ و کو معطل کر کے انکے خلاف محکمہ کا روائی کی جائے۔وہ بروز جمعرات طلباء تنظیم کے اجلاس سے خطا ب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لیکچر بشیر احمد پرمنشیات اسمگلنگ کا الزام پولیس کی بدیانیتی اور کھلی غنڈہ گردی ہے لیکچرر بشیر احمد طلبہ کے ہردلعزیز استاد ہے جس کی پاک دامنی شک وشہبے سے بالاتر ہے،انھوں نے مزید کہا کہ مثالی پولیس کے دعوئوں کی قلعی کھل چکی ہے پولیس کے کچھ اہلکار ذاتی آنا کی تسکین کے لئے تعلیمی درس گاہوں کے معزز اساتذہ کی ناحق عزت اچھال رہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور واقعے کا آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انکوائیری کرکے یونیورسٹی استاد کے دامن پر کیچڑ اچھالنے والے ایس ایچ او سمیت انکے تما م ٹیم کیخلاف قا نو نی کا روا ئی کر کے انکو معطل کر دیا جائے بصو رت دیگر احتجا ج کا راستہ اختیار کر لیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :