چمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح پر کشمیریوں کا جشن ، سڑکوں پر نکل آئے

نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد پٹاخوں کی آوازوں سے پاکستان کی جیت کی خبر ملی،میر واعظ عمر فاروق کی پاکستان کے عوام کو مبارکباد

جمعرات 15 جون 2017 20:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) مقبوضہ وادی کشمیر میںکشمیری گزشتہ شب برطانیہ میں چیمپینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوںنے پٹاخے چلائے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متعدد علاقوںمیں کشمیریوںنے چیمپینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کیلئے سڑکوںپر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے پٹاخے چلائے اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرکے پاکستان کے ساتھ اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کیا ۔ ادھرحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھی انگلینڈ کے خلاف میچ میںکامیابی پر پاکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ انہوںنے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں امید ظاہر کی کہ نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد انہیں پٹاخوں کی آوازوں سے پاکستان کی جیت کی خبر ملی ۔ انہوںنے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاکستان کی کامیابی کیلئے دعاکی ۔