برطانیہ ، آتشزدہ گرین فیل ٹاور میں ہلاک شدگان کی تلاش کا کام روک دیا گیا

جمعرات 15 جون 2017 20:30

برطانیہ ، آتشزدہ گرین فیل ٹاور میں ہلاک شدگان کی تلاش کا کام  روک دیا ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) برطانیہ میں آگ بجھانے والے عملے نے آتشزدہ گرین فیل ٹاور میں ہلاک شدگان کی تلاش کا کام فی الحال روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے سربراہ ڈینی کوٹن نے بتایا کہ اس عمارت میں ابھی بھی کچھ جگہوں پر آگ لگی ہوئی ہے۔ اس دوران اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم خیال کیا جا رہا کہ 2016ء میں اس عمارت کی دوبارہ سے تزین و آرائش کے دوران کوئی ایسا سامان استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے آگ اتنی تیزی سے بھڑکی۔

متعلقہ عنوان :